the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
بر لن 17 جنوری (ایجنسیز) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی کو تقسیم ہونے سے بچایا جائے گا جب کہ مسلمانوں کے مذہب کی بھی حفاظت کی جائے گی۔ جرمن پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ جرمنی میں اسلام کا اتنا ہی احترام ہے جتنا کہ یہودیت کا تاہم پریس کی آزادی معاشرے کا ایک بیش قیمت خزانہ ہے۔ پیریس میں ہونے والا واقعہ دہشت ناک لمحات



تھے جس سے فرانس کے لوگ گزرے اور جرمنی ایسے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے تاہم شدت پسندی پر قابو پانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں موجود مسلم کیمونٹی کا بھر پور دفاع کیا جائے گا کسی کو بھی کسی دوسرے کو عقائد کی بنیاد پر نقصان نہیں پہنچانے دیا جائے گا، اسلام سمیت تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی کی حفاظت جرمنی کا آئین کرتا ہے لہذا کسی بھی طرح جرمنی کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.